بنگال قانون ساز اسمبلی
برطانوی ہندوستان کے بنگال کی قانون ساز اسمبلی 1937 تا 1947ء / From Wikipedia, the free encyclopedia
بنگال قانون ساز اسمبلی ( (بنگالی: বঙ্গীয় আইনসভা) ) برطانوی ہندوستان کی سب سے بڑی مقننہ تھی، جو بنگال (اب بنگلہ دیش اور ہندوستانی ریاست مغربی بنگال ) کی مقننہ کے زیریں ایوان کے طور پر کام کرتی تھی۔ یہ گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء کے تحت قائم کی گئی تھی۔ اسمبلی نے غیر منقسم بنگال کی آخری دہائی میں اہم کردار ادا کیا۔ قائد ایوان بنگال کا وزیر اعظم تھا۔ اسمبلی کی مدت میں کرشک پرجا پارٹی کی جاگیرداری مخالف تحریک، دوسری جنگ عظیم کا دور، لاہور کی قرارداد، ہندوستان چھوڑو دوتحریک، متحدہ بنگال کے لیے تجاویز اور بنگال کی تقسیم اور برطانوی ہندوستان کی تقسیم جیسے اہم مرحلے پیش آئے۔
اجمالی معلومات Bengal Legislative Assembly বঙ্গীয় আইনসভা, قسم ...
Bengal Legislative Assembly বঙ্গীয় আইনসভা | |
---|---|
قسم | |
قسم | |
تاریخ | |
قیام | 1937ء (1937ء) |
سبکدوش | 1947 (1947) |
مابعد | East Bengal Legislative Assembly West Bengal Legislative Assembly |
نشستیں | 250 |
مقام ملاقات | |
کولکاتا، بنگال پریزیڈنسی |
بند کریں
اس اسمبلی میں بنگالی سیاست دانوں نے کئی قابل ذکر تقاریر کیں۔ اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ بنگلہ دیش کی پارلیماناور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی کے کتب خانوں میں محفوظ ہے۔