ریکی(انگریزی: Reɪki ، جاپانی: 霊 気) ایک روحانی متبادل طریقہ علاج ہے۔ جو 1922 میں ایک جاپانی بدھ میکاؤ یوسوئی نے ترتیب دیا۔ ریکی کو عام طور پر ہاتھ سے علاج (palm healing) کا نام دیا جاتا ہے، ریکی کو متبادل طریقہ علاج اور مشرقی طب دونوں طریقہ علاج میں شامل کیا جاتا ہے- [1]
اس طریقہ علاج کے ماہر اور طالب علم یہ یقین رکھتے ہیں کے کہ وہ "کی" نامی شفا یابی توانائی اپنی ہتھیلیوں کے ذریعے منتقل کر تے ہیں۔[2]
اس مضمون میں جاپانی حروف یا متن شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو، کانجی اور کاناکے بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔
ریکی کی دو اہم شاخیں ہیں؛ روایتی جاپانی ریکی اور مغربی ریکی۔ ریکی کی یہ دونوں روایتی اور مغربی شاخوں میں ریکی کے تین درجہ پائے جاتے ہیں، عام طور سے سب سے پہلے درجہ میں ایک ریکی پریکٹیشنر اور ماسٹرز خود کو اور دوسروں کو ٹھیک کرنے کے قابل ہو جاتا ہے، دوسرے درجے میں ریکی ماسٹر دور بیٹھے ہوئے مریض کو شفایاب کر سکتا ہے (عام طور پر اسے distant healing کہا جاتا ہے) اور تیسرے درجہ کی ریکی ماسٹر یا ٹیچر کی سطح ہے اور ریکی کو دوسروں پڑھانے اور سکھانے کے قابل ہو جاتا ہے۔
2008ء میں تحقیقی طبی جائزہ سے یہ تحقیق پیش کی گئی کہ سنگین امراض اور حادثاتی پیچیدگیوں میں ریکی کی افادیت کے متعلق کہنا قبل از وقت ہے جبکہ عمومی امراض اور نفسیاتی مسائل (ڈپریشن، درد اور پریشانی کا عالم اور اسی طرح کے دوسرے مسائل ) میں ریکی طریقہ علاج کافی تاثیر رکھتا ہے-[3]