سیلان الرحم
From Wikipedia, the free encyclopedia
سیلان الرحم (انگریزی: leukorrhea، نقلِ حرفی: لیکوریا)ایک بیماری ہے جس میں سفید رطوبتِ پانی آتا ہے۔
اس بیماری کو لڑکیوں و عورت کا گُھن کہنا چاہیے، یہ دیمک کی طرح اندر ہی اندر اس کے حُسن و جمال شباب کو چاٹ جاتی ہے۔ اور عورت دق ٹی بی کی مریضہ معلوم ہونے لگتی ہے۔ یہ مرض کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔[1]
اس بیماری میں لڑکیوں، عورتوں کی اندام نہانی رحم سے سفید یا زرد رنگ کی رطوبت نکلا کرتی ہے۔ کبھی گاڑھی، کبھی پتلی، دودھیا سفید رنگ کی یا زرد رنگ، کبھی کبھی چھیچھڑے بھی نکلا کرتے ہیں اور بو آتی ہے۔ اس مرض میں چھوٹی لڑکیوں کے اندام نہانی رحم سے سفید رطوبت نکلا کرتی ہے خاص کر خنازیری مزاج والی لڑکیوں میں۔