شہد
ایک قسم کا میٹھا شیرہ جسے مہال کی مکھیاں درختوں کے پھولوں، پھلوں اور پتوں کا رس چوس کر جمع کرتی ہیں، رنگت میں سرخ، ہلکا سرخ اور سفیدی مائل ہوت / From Wikipedia, the free encyclopedia
شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں۔ شہد انسان کے لیے اللہ تعالٰی کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے۔ تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے۔
شہد کی تاثیر و مزاج
شہد کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور اس کا مزاج طبی اعتبار سے خشک ہوتا ہے۔
شہد کے خواص
طبی طور پر شہد کے خواص درج ذیل ہیں،
دافع موٹاپا
دافع تعفن
محلل اورام
مقوی معدہ
نافع دمہ وکھانسی
مخرج بلغم
دافع سوزش
مقوی اعصاب و دماغ
مقوی باہ
مقوی اعضائے رئیسہ
دافع کینسر
دافع بڑھاپا