لیوی سٹراؤس
From Wikipedia, the free encyclopedia
لیوی سٹراؤس فرانس کے معروف ماہرِ بشریات ہیں۔ لیوی سٹراؤس 28 نومبر 1908ء میں برسلز میں ایک یہودی فرینچ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے پیرس میں سوربون سے تعلیم حاصل کی۔ انیس سو تیس کی دہائی میں برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے قبائلیوں پر تحقیق کی تھی۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد انھوں نے کچھ عرصہ امریکا میں گزارا جہاں ان کی ماہر بشریات فرانز بواز سے ملاقات ہوئی جو ان کے لیے ایک اہم دوست اور دانشور ثابت ہوئے۔ فرانس واپسی کے بعد لیوی سٹراؤس نے اپنا کام جاری رکھا اور شہرت پائی۔ ان کی اہم کتابوں میں ’دی ایلیمنٹری سٹرکچرز آف کِن شِپ‘ اور ’دا سیویج مائنڈ‘ شامل ہیں۔
اجمالی معلومات لیوی سٹراؤس, (فرانسیسی میں: Claude Lévi-Strauss) ...
لیوی سٹراؤس | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Claude Lévi-Strauss) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 نومبر 1908ء [1][2][3][4][5][6][7] برسلز شہر [8] |
وفات | 30 اکتوبر 2009ء (101 سال)[9][1][2][4][5][6][10] پیرس کا سولہواں اراؤنڈڈسمنٹ [11][12] |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | فرانس بیلجیئم |
رکن | فرانسیسی اکیڈمی ، قومی اکادمی برائے سائنس ، رائل نیدرلینڈ اگیڈمی برائے سائنس اور فنون ، برٹش اکیڈمی ، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ، امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی [13] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کوندوغسے ہائی اسکول پیرس لا فیکلٹی لائسی جانسن ڈی سیلی |
پیشہ | فلسفی [14]، سیاست دان ، ماہر انسانیات [14]، فوٹوگرافر ، ماہر تعلیم ، مصنف ، پروفیسر [15]، ماہرِ عمرانیات ، ماہر نفسیات ، اساطیر نگار ، محقق [16] |
مادری زبان | فرانسیسی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [17][18] |
شعبۂ عمل | ساختیت |
ملازمت | اسکول فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان سوشل سائنسز ، اسکول برائے اعلی تعلیمی مشق |
مؤثر | گورگ ویلہم فریدریچ ہیگل |
اعزازات | |
کیٹالونیا بین الاقوامی انعام (2005)[19] بین الاقوامی نونینو انعام (1986) اراسموس اعزاز (1973) فیلو آف برٹش اکیڈمی گرینڈ کراس آف دی لیگون آف ہانر | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں