دستاویزی مفروضہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
دستاویزی مفروضہ یا صرف (DH) عہد نامہ قدیم کی پہلی 5 کتب یعنی تورات کے مآخذ سے متعلق ایک نظریہ ہے۔ جس کے مطابق تورات کا متن اصل میں آزاد، متوازی اور مکمل روایتوں سے حاصل کیا گیا تھا۔ جسے بعد میں مدونین کا ایک سلسلہ مل گیا تھا جس نے اسے مدون کیا۔ ان روایات کی تعداد عام طور پر چار مقرر ہے، لیکن درست تعداد مفروضے کا لازمی جزو نہیں ہے۔ اسے جولیس ویل ہاسن نے پیش کیا، اسی کی نسبت سے اسے کبھی کبھی ویل ہاسن مفروضہ بھی کہا جاتا ہے۔
- Yahwist ماخذ (J) : 950 قبل از مسیح جنوبی مملکت یہودہ میں لکھا گیا۔
- Elohist ماخذ (E) : 850 قبل از مسیح شمالی مملکت اسرائیل میں لکھا گیا۔
- Deuteronomist (D) : 600 قبل از مسیح یروشلم میں مذہبی اصلاح کی مدت کے دوران لکھا گیا۔
- Priestly source (P) : 500 قبل از مسیح کاہن (یہودی کاہنوں) کے ذریعہ جلاوطنی کے دوران بابل میں لکھا گیا۔