محاصرہ مکہ (683ء)
مکہ کا محاصرہ دوسری اسلامی خانہ جنگی، 683 / From Wikipedia, the free encyclopedia
دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے محاصرہ مکہ۔
محاصرہ مکہ کا واقعہ ستمبر–نومبر 683ء میں دوسری اسلامی خانہ جنگی کے دوران میں پیش آیا۔ شہر مکہ میں عبد اللہ ابن زبیر موجود تھے جنھوں نے یزید کی بیعت نہ کی تھی مگر انھوں نے ابھی اپنی خلافت کا اعلان بھی نہ کیا تھا، زبیر خلافت امویہ کے جانشین یزید بن معاویہ کے لیے بہت بڑا درد سر بنے ہوئے تھے۔ مدینہ منورہ، جو اسلام میں مکہ جیسا دوسرا مقدس شہر ہے، مکہ شہر سے قریب تھا، یزید کے خلاف ایک بغاوت شروع ہوئی، جسے کچلنے کے لیے اس نے عرب میں ایک فوج بھیجی۔ اموی فوج نے مدینہ والوں پر فتح حاصل کر لی، لیکن مکہ شہر پر ایک مہینے کا طویل محاصرہ کیا گیا، جس دوران میں خانہ کعبہ میں آگ لگ گئی۔ جب یزید کی اچانک موت کی خبر ملی تو، محاصرہ ختم ہو گیا۔
اجمالی معلومات محاصرہ مکہ, تاریخ ...
محاصرہ مکہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ دوسرا فتنہ | |||||||
خانہ کعبہ، کو محاصرہ کے دوران میں آگ لگی اور غلاف کعبہ جل گیا۔ | |||||||
| |||||||
مُحارِب | |||||||
خلافت امویہ | مکہ والوں نے عبد اللہ ابن زبیر کی حمایت کی | ||||||
کمان دار اور رہنما | |||||||
حصین بن نمیر اسکونی | عبد اللہ ابن زبیر |
بند کریں