مہا بھارت
قدیم ہندوستان کے دو بڑے سنسکرت قسطوں میں سے ایک / From Wikipedia, the free encyclopedia
مہابھارت ہندوستان کی قدیم اور طویل ترین منظوم داستان ہے[1] جسے ہندو مت کے مذہبی صحائف میں معتبر حیثیت حاصل ہے۔ ضخامت کے لحاظ سے اس کے شلوک اٹھارہ جلدوں کے 25 لاکھ الفاظ پر مشتمل ہیں۔
اجمالی معلومات مہا بھارت, معلومات ...
بند کریں
اسے سمرتی کے حصہ اتہاس میں داخل سمجھا جاتا ہے۔ مہا بھارت موضوع کے لحاظ سے انتہائی متنوع ہے جس میں جنگ، راج دربار، محبت، مذہب سبھی شامل ہیں۔ بالفاظ دیگر یہ چار بنیاد مقاصد حیات دھرم، ارتھ، کام، موکش سبھی کا مرکب ہے۔ بھگود گیتا دراصل مہا بھارت ہی کا مختصر حصہ ہے مگر اہمیت کے اعتبار سے جداگانہ شناخت کی حامل ہے۔