اراون
From Wikipedia, the free encyclopedia
یریوان سے مغالطہ نہ کھائیں۔
اراون (انگریزی: इरावन) جو اراوت اور اراونت کے ناموں سے بھی معروف ہے مہابھارت کے ہندو رزمیہ کا ایک کم عمر کردار اور پانڈؤ شہزادے ارجن و ناگ شہزادی الوپی کا بیٹا تھا۔ کروکشیتر کی جنگ میں اس نے شکونی کے چھ بھائیوں کو قتل کیا تھا اور بہت سے دوسرے جنگجوؤں کو شکست دی۔ اراون کا قتل جنگ کے آٹھویں دن المبوش نامی ایک راکشس نے کیا۔
اجمالی معلومات اراون, دیوناگری ...
اراون | |
---|---|
سنگاپور میں اراون کی پرستش | |
دیوناگری | इरावान् |
سنسکرت نقل حرفی | اراوان |
تمل | அரவான் |
والدین | الوپی (ماں) ارجن (باپ) |
بند کریں
بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے کووگم میں ہر سال ایک تہوار منایا جاتا ہے، جس کا پس منظری اعتقاد یہ ہے کہ اراون کو ایک اصح مرد ہونے کی وجہ سے مہا بھارت جنگ سے پہلے ہی قربان کر دیا جاتا ہے۔[1]