اڈیشا کے پکوان
ریاست اڈیشا کے پکوان / From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ مضمون ریاست اڈیشا کے پکوانوں سے متعلق ہے۔ [lower-alpha 1] یہ وقت کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت و زراعت کے ساتھ ترقی کرچکا ہے اور اسی وجہ سے اس کی الگ الگ اشیاء اور مختلف انداز ہیں۔ اڈیشا شمالی و جنوبی بھارت کی ریاستوں سے متصل ہے اور اس کے نتیجے میں جنوبی اور شمالی بھارتی علاقوں کی طرح کے پکوان یہاں پائے جاتے ہیں۔[1]
دیگر بھارتی علاقائی کھانوں کے مقابلے میں اڈیہ کھانوں میں کم تیل استعمال ہوتا ہے اور مسالا کم ہوتا ہے، جب کہ اس کے باوجود ذائقہ دار رہتا ہے۔[2][3] چاول اس خطہ کا بنیادی کھانا ہے۔ کچھ پکوان تیار کرنے کے میں سرسوں کا تیل استعمال ہوتا ہے، لیکن مندروں میں گائے گھی ترجیح دی جاتی ہے۔[3] پرانے زمانے میں کھانا روایتی طور پر کیلے کے پتے یا سال درخت کے پتے سے بنی ڈسپوزیبل پلیٹوں (جو ایک بار یا تھوڑے وقت کے لیے استعمال ہونے کے بعد پھینک دیا جائے) پر پیش کیا جاتا تھا۔[4] ہندو صحیفوں کے مطابق؛ کھانا پکانے کی اہلیت کی وجہ سے اڈیہ باورچیوں؛ خصوصاً پوری سے تعلق رکھنے والے باورچیوں کی بہت تلاش کی گئی۔ 19 ویں صدی کے دوران میں، بنگال میں بہت سے اڈیہ باورچیوں کو ملازمت حاصل تھی اور وہ بہت سے اڈیہ پکوان اپنے ساتھ لے گئے۔ 19ویں صدی کے دوران؛ بنگال میں اڈیہ کے بہت سے باورچیوں کو ملازمت حاصل تھی اور ان کے ذریعہ اڈیشا کے بہت سے پکوان؛ بنگال منتقل ہوئے۔[5] اس عرصہ میں برہمن باورچیوں کی بھی زبردست مانگ دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے بہت سے اڈیہ لوگوں نے اپنی ذات کو جعلی بنادیا یعنی بہت سے جعلی باورچی بھی پیدا ہو گئے۔[6] دہی بہت سی پکوانوں استعمال ہوتا ہے۔ اس خطہ کی بہت سی مٹھائیاں چھینا پر مبنی ہیں۔[7]