ایبٹس فورڈ، برٹش کولمبیا
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایبٹس فورڈ نامی شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں وادئ فریزر میں واقع ہے۔ یہ شہر برٹش کولمبیا کی پانچویں بڑی بلدیہ ہے۔ یہاں 1,23,864 افراد آباد ہیں۔ ایبٹس فورڈ رقبے کے اعتبار سے برٹش کولمبیا کی سب سے بڑی بلدیہ ہے۔ یہاں یونیورسٹی آف فریزر ویلی اور ایبٹس فورڈ انٹرنیشل ائیرپورٹ بھی واقع ہے جہاں ایبٹس فورڈ کا بین الاقوامی فضائی شو منعقد ہوتا ہے۔ شہر کی جنوبی سرحد امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ شہر کے شمال میں فریزر دریا اور مشن، چلی ویک مشرق اور لنگلے مغرب کی جانب واقع ہے۔ شہر کے زیادہ تر خوبصورت مناظر ماؤنٹ بیکر اور کوسٹ ماؤنٹین میں واقع ہیں۔
اجمالی معلومات City of Abbotsford, ملک ...
City of Abbotsford | |
---|---|
جھیل مِل سے ایبٹس فورڈ کا منظر | |
عرفیت: City in the Country, Raspberry Capital of Canada | |
نعرہ: "Unus Cum Viribus Duorum" (لاطینی) "ایک، دو کی طاقت والا" | |
ملک | کینیڈا |
صوبہ | برٹش کولمبیا |
علاقہ | وادیٔ فریزر/زیریں علاقہ |
علاقائی ضلع | وادیٔ فریزر |
قیام | 1892 |
قیام بلدیہ | 1945 |
حکومت | |
• میئر | جارج پیٔری |
رقبہ | |
• شہر | 359.36 کلومیٹر2 (138.75 میل مربع) |
بلندی | 38 میل (124 فٹ) |
آبادی (2006) | |
• شہر | 123,864 |
• کثافت | 344.7/کلومیٹر2 (893/میل مربع) |
• میٹرو | 159,020 (Census Metropolitan Area) |
• نام آبادی | Abbotsfordian |
منطقۂ وقت | PST (UTC-8) |
• گرما (گرمائی وقت) | PDT (UTC-7) |
ٹیلی فون کوڈ | 604, 778 |
ویب سائٹ | http://www.abbotsford.ca |
بند کریں