بابر اعظم کی بین الاقوامی کرکٹ سنچریوں کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
بابر اعظم ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ [1] 14 اپریل 2022ء تک، اس نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 117 ایک روزہ انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ 109 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ [2] اس نے 31 سنچریاں بنائی ہیں جو (ایک اننگز میں 100 یا اس سے زیادہ رنز ہوتے ہیں ان 31 سنچریوں میں 9 ٹیسٹ اور 19 ایک روزہ سنچریاں شامل ہیں جبکہ اس کے بلے سے 3 ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سنچریاں بھی اسکور ہوئی ہیں جو انھیں واحد ٹی20 کپتان ہونے کا حامل بناتا ہے جس نے تین ٹی20 سنچریاں سکور کی ہوں۔ بابر کو انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے "دنیا کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں میں سے ایک" قرار دیا ہے۔ [3] انھیں تین مواقع پر آئی سی سی مینز ایک روزہ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے، 2021ء میں انھوں نے آئی سی سی مینز ٹی 20 آئی ٹیم آف دی ایئر کی بھی کپتانی کی۔ وہ 2021ء آئی سی سی مینز ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان بھی تھے۔ [4] انھوں نے 5 مئی 2023ء کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں اپنے ایک روزہ کیرئیر کے پانچ ہزار رنز مکمل کیے۔