جوزف لوئی لاگرانج
From Wikipedia, the free encyclopedia
جوزف لوئی لاگرانج (انگریزی: Joseph-Louis Lagrange ؛ 25 جنوری، 1736ء – 10 اپریل، 1813ء) اٹلی میں پیدا ہوا۔ فرانسیسی ریاضی دان اور ماہر فلکیات تھا جو زیادہ عمر جرمنی اور فرانس میں مقیم رہا اور ریاضی کی بہت سی شاخوں میں گرانقدر کام کیا۔ اس کے والدین اطالوی تھے جبکہ اس کے پردادا فرانسیسی تھے۔ 1787ء میں 51 برس کی عمر میں وہ برلن سے فرانس منتقل ہو گیا اور فرانسیسی اکادمی کا رکن بن گیا اور اپنی باقی عمر وہیں گزاری۔ اسی لیے اسے اکثر فرانسیسی اور اطالوی سائنس دان کہا جاتا ہے۔
اجمالی معلومات جوزف لوئی لاگرانج, (فرانسیسی میں: Joseph-Louis Lagrange) ...
بند کریں