دانتے گیبریل روزیٹی
From Wikipedia, the free encyclopedia
گیبریل چارلس دانتے روزیٹی (12 مئی 1828 - 9 اپریل 1882) [27] ایک انگریزی شاعر، السٹریٹر، پینٹر اور مترجم، اورروزیٹی خاندان کے رکن تھے۔ انھوں نے ولیم ہولمین ہنٹ اور جان ایورٹ ملیس کے ساتھ 1848ء میں پری رافیلائٹ برادرہڈ کی بنیاد رکھی۔ روزیٹی بعد میں اس تحریک سے متاثر فنکاروں اور مصنفین کی دوسری نسل کے لیے مرکزی محرک بنے، جن میں خاص طور پر ولیم مورس اور ایڈورڈ برن جونز تھے۔ ان کے کاموں نے یورپی علامت نگاروں کو بھی متاثر کیا اور وہ جمالیاتی تحریک کے ایک نقیب تھے۔
دانتے گیبریل روزیٹی | |
---|---|
(انگریزی میں: Dante Gabriel Rossetti) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 مئی 1828ء [1][2][3][4][5][6][7] لندن [8][9] |
وفات | 9 اپریل 1882ء (54 سال)[10][3][4][5][6][7][11] بیرچینجٹن-ون-سیا [12][9]، مملکت متحدہ [8] |
مدفن | کینٹ |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ [13] |
نسل | انگریز [14]، اطالوی لوگ [14] |
زوجہ | الزبیتھ سڈل (23 مئی 1860–)[15][16] |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر [17][18]، الیس ٹریٹر [19][20][21][8]، مصور [22][8][18]، مترجم ، مصنف [23] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [24][25] |
تحریک | علامتیت [26] |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
روزیٹی کے فن کی خصوصیت ان کی حساسیت اور قرون وسطی کی احیاء پسندی تھی۔ ان کی ابتدائی شاعری جان کیٹس اور ولیم بلیک سے متاثر رہی۔ ان کی بعد کی شاعری میں فکرو احساس کے پیچیدہ باہمی ربط پرمرکوز رہی۔
روزیٹی کی ذاتی زندگی ان کی تخلیقات سے گہرا تعلق رکھتی ہے، خاص طور پر ان کے ماڈلز اور میوزے الزبتھ سڈل (جن سے انھوں نے شادی کی تھی)، فینی کارنفورتھ اور جین مورس کے ساتھ ان کے تعلقات اس ضمن میں قابل ذکر ہیں۔