سکھ گرو
From Wikipedia, the free encyclopedia
سکھ گروؤں نے سکھ مذہب قائم کیا جس کی ابتدا تقریباً 1469ء میں ہوئی۔[1] گرو نانک سکھوں کے پہلے تسلیم شدہ گرو ہیں۔[2]
گرو نانک کے سلسلہ میں دس گرووں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ جدید سکھ مذہب میں گرووں کی تحریروں گرنتھ صاحب کو بھی گرو مانا جاتا ہے۔ اس عقیدہ کے تحت گروؤں کی تحریروں کو اب گرو گرنتھ صاحب کہا جاتا ہے۔ جدید سکھ مت کے مطابق دسویں گرو گرو گوبند سنگھ نے سلسلہ گرو ہمیشہ کے لیے گرو گرنتھ صاحب کو عطا کر دیا ہے۔