عید خیام
From Wikipedia, the free encyclopedia
سوکوت (عبرانی: סוכות) بمعنی جشن خیام، عید خیام یا خیموں کی عید۔[1] سوکوت عبرانی زبان کے لفظ ‘سوکہ‘ کی جمع ہے۔ ‘سوکہ‘ کے لغوی معنی خیمے یا سائبان کے ہیں۔[2] کتاب مقدس کے مطابق عبرانی تقویم کے مہینے تشری کی پندرہ تاریخ کو ہر سال جشن خیام بطور عید یہود برپا ہوتا ہیں۔ جشن سوکا بنی اسرائیل کے مصر سے خروج کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔[3] اس سے مراد غلامی سے نجات حاصل کر کے آزادی کے خیمے میں پہنچنے کی لی جاتی ہے۔ اگرچہ بنی اسرائیل کا مصر سے خروج ماہ نیساں کی پندرہ تاریخ (جشن فسح) کو ہوا تھا لیکن انھیں عید خیام، تیشری کے مہینے ہی میں منانے کا حکم ہوا تھا۔
اجمالی معلومات سوکوت, باضابطہ نام ...
سوکوت | |
---|---|
بائیں سے دائیں، لولب مع ہدسیم (הדסים) اور عربوت، اتروگ کا بار بردار اور اتروگ سوکوت میں استعمال ہوتا ہے۔ | |
باضابطہ نام | عبرانی: סוכות
یا סֻכּוֹת ("سائبان، خیمے") |
منانے والے | یہود، عبرانی قوم، بنی اسرائیل، مسیانک یہود، سامری، سامی نو پاگان |
قسم | یہودی |
اہمیت | شلوش رگلیم میں سے ایک |
رسومات | سوکہ میں رہنا، اربعہ مینیم لینا، کنیسہ میں ہقفوت اور ہلل |
آغاز | تشری کا پندرھواں دن |
اختتام | تشری کا اکیسواں دن (اسرائیل کے باہر بائیسواں) |
تاریخ | 15 Tishrei، 16 Tishrei، 18 Tishrei، 19 Tishrei، 20 Tishrei، 21 Tishrei، 17 Tishrei |
منسلک | شمینی عصرہ، شمحت تورہ |
بند کریں
جشن خیام یہودیوں کے روزہ کبیر یا یوم الغفران (یوم کِپور) کے پانچ دن بعد شروع ہوتا ہے اور سات دن جاری رہتا ہے۔[4]