فہرست لسانی ضابط
From Wikipedia, the free encyclopedia
زبانیں بنتی رہتی ہیں اور بگڑتی رہتی ہیں۔ بہت سی زبانوں میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ بہت سے لوگ ایک زبان میں کچھ الفاظ کو روانی سے بولتے ہیں تو دوسروں کے نزدیک وہ الفاظ یا زبان ہی جناتی زبان ہوتی ہے۔ ایسے تمام مسائل کے حل کے ساری دنیا میں مختلف ممالک نے مختلف زبانوں کے لیے سرکاری طور پر اصول و ضوابط بنانے والے ادارے بنا دیے ہیں۔ یہ ادارے جو لغات جاری کرتے ہیں وہی اس زبان کی سرکاری لغات ہوتی ہیں۔ یہ فہرست ان اداروں کی ہے جو کسی بھی زبان کا معیاری ضابطہ تیار کرتے ہیں یا اس زبان کے ضابط (ریگولیٹر) ہیں۔