موس پیمانہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
موس پیمانے کو اشیا پر خراشیں لگنے کے حوالے سے بنایا گیاہے۔ اس پیمانے میں مختلف دھاتوں کو ان کی سختی کی بنا پر مختلف نمبر دیے گئے ہیں۔ سب سے سخت ہیرا ہوتا ہے اس لیے اسے 10 نمبر دیا گیا ہے۔ اس پیمانے کے مطابق نرم دھاتیں سخت دھاتوں پر خراش نہیں ڈال سکتیں جبکہ سخت دھاتیں نرم دھاتوں پر خراش ڈال دیتی ہیں۔ اس پیمانے کو 1812 میں جرمنی کے Friedrich Mohs نے بنایا تھا۔