موہن داس گاندھی کا قتل
گاندھی کے قتل کا واقعہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
موہن داس کرم چند گاندھی، جو عام طور پر مہاتما گاندھی کے نام سے جانے جاتے ہیں، کو 30 جنوری 1948ء کو برلا ہاؤس (موجودہ گاندھی سمرتی) میں قتل کیا گیا جہاں گاندھی کسی مذہبی میل ملاپ میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھے، اس جگہ ہندو مہاسبھا سے تعلق رکھنے والا ایک انتہا پسند ہندو شخص نتھو رام گوڈسے پہنچا اور اس نے موہن داس گاندھی پر گولی چلائی۔ حادثے کے بعد گاندھی کو فوراً برلا ہاؤس کے اندر لے جایا گیا مگر تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔ اس حملے سے پہلے ان پر پانچ مزید حملے بھی ہوئے تھے مگر ان سب میں قاتل ناکام رہے۔ ان میں سب سے پہلی ناکام کوشش 1934ء میں کی گئی تھی۔
اجمالی معلومات مقام, تاریخ ...
راج گھاٹ – موہن داس گاندھی کے سپرد آتش کیے جانے کے مقام پر واقع یادگار | |
مقام | نئی دہلی |
---|---|
تاریخ | 30 جنوری 1948ء بھارتی معیاری وقت (5:17 شام) |
نشانہ | موہن داس گاندھی |
ہلاکتیں | 1 (گاندھی) |
مرتکبین | نتھو رام گوڈسے |
بند کریں