نالینی میلانی
From Wikipedia, the free encyclopedia
نالینی میلانی کی پیدائش 1946 ، کراچی میں ہوئی مگر وہ ہندوستانی آرٹسٹ ہیں۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں انھوں نے زیادہ تر پینٹنگ اور ڈرائنگ کی فیلڈ میں کام کیا۔ 1990 کی دہائی کے بعد ان کے کام کو ویڈیو م، فلم میڈیا اور اینیمیشن تک وسعت ملی [8]۔ وہ آرٹسٹ بطور ایک سماجی کارکن کے نظریے پر قائم ہیں۔ ان کے فن پارے اکثر سیاسی سوچ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وہ نقل مکانی ، تنازعات ، بین الاقوامی سیاست ، صنفی کرداروں کی تنقیدی جانچ پڑتال، عالمگیریت اور صارفیت کی افادیت کے موضوعات پر مرکوز ہیں۔ اپنے فنی کیریئر کے دوران ، انھوں نے تاریخی کے جبر سے پسماندہ ہونے والوں کی کہانیوں کو آواز دینے کی کوشش کی ہے جس میں انھوں نے تنازعات، استحصالی اور استحصال کا شکار ہونے والوں کے مابین تعلق کے انسانی اور آفاقی پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھی۔ ادب میلانی کے لیے ہمیشہ متاثر کن اور حوصلہ افزا حوالہ رہا۔
نالینی میلانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 فروری 1946ء (78 سال)[1] کراچی [2][3] |
رہائش | ممبئی (1954–)[2] کراچی (1946–1947)[2] کولکاتا (1947–1954) |
شہریت | بھارت [4][5][6] برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | پرنٹ میکر ، مصور ، فن کار [6] |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [7]، انگریزی |
شعبۂ عمل | نقاشی |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |