ہیرلڈ پنٹر
From Wikipedia, the free encyclopedia
نوبل انعام یافتہ مصنف اور بیسویں صدی کے عظیم ڈراما نگار اور شاعر۔ ڈراما نگاری میں اپنے مخصوص سٹائل ’پنٹریسک‘ سے پہچانے جاتے ہیں۔ پنٹر کے کرداروں کی ڈائیلاگ کی ادائیگی کے دوران لمبی خاموشی کو ’پینٹرسک سٹائل‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
اس مضمون یا قطعے کو ہیرالڈ پینٹر میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
ہیرلڈ پنٹر | |
---|---|
(انگریزی میں: Harold Pinter) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 اکتوبر 1930ء [1][2][3][4][5][6][7] لندن [8] |
وفات | 24 دسمبر 2008ء (78 سال)[9][1][2][3][4][5][6] لندن [8] |
وجہ وفات | سرطان جگر |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | مملکت متحدہ |
رکن | سربیائی اکادمی برائے سائنس و فنون ، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ، رائل سوسائٹی آف لٹریچر |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سنٹرل اسکول آف اسپیچ اینڈ ڈراما [10] رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ (–1949)[11] |
تخصص تعلیم | اداکاری |
پیشہ | ڈراما نگار [12]، اداکار [12]، فلم ہدایت کار ، منظر نویس ، مصنف ، تھیٹر ہدایت کار ، شاعر [12]، ناول نگار ، ہدایت کار [12][13] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [14][15] |
اعزازات | |
نوبل انعام برائے ادب (2005)[16][17] فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر لارنس اولیویر ایوارڈ سوسائٹی آف لندن تھیٹر کا خصوصی ایوارڈ کمپینین آف آنر سی بی ای ادب میں امریکا انعام | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ہیرلڈ پینٹر نے تیس سے زائد ڈرامے لکھے جن میں ’دی کیئر ٹیکر، ’ہوم کمنگ‘ اور ’بیٹریئل‘ بہت مشہور ہوئے۔ ہیرلڈ پینٹر ایک سیاسی سوچ کے حامل شخصیت تھے اور زندگی آخری سالوں میں وہ اپنی سیاسی تحریروں کے وجہ سے پہچانے جانے لگے۔لندن کے علاقے ہیکنی میں پیدا ہونے والے ہیرلڈ پینٹر بائیں بازو کی سوچ رکھتے تھے اور امریکہ اور برطانیہ کی خارجہ پالیسی کے بڑا نقادوں میں سے ایک تھے۔ انھوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ انھوں نے زندگی صرف ایک بار دائیں بازو کی جماعت کنزویٹو پارٹی کی رہنما مارگریٹ تھیچر کے حق میں ووٹ ڈالا اور وہ ان کی ان کی زندگی کا سب سے ’شرمناک عمل‘ تھا۔