یعقوب بن حلفئی
From Wikipedia, the free encyclopedia
یعقوب بن حلفئی (انگریزی: James, son of Alphaeus، کواینہ یونانی میں Ἰάκωβος, Iakōbos ؛ عبرانی: יעקב בן חלפי Ya'akov ben Halfay) یسوع کے بارہ رسولوں میں سے ایک تھے۔ جن کا ذکر تمام تین اناجیل متوافقہ میں رسل کی فہرست میں موجود ہے۔ ان کی اکثر چھوٹے یعقوب کے ساتھ نشان دہی کی جاتی ہے۔ (انگریزی James the Less، یونانی Iakōbos ho mikros, Ἰάκωβος ὁ μίκρος مرقس 15:40) ترجموں کے حساب سے ان کو صغیرہ، چھوٹا، کم یا نوعمر لکھا جاتا ہے۔ ان کو یعقوب بن زبدی سے الگ سمجھا جاتا ہے اور کچھ تشریحات کے مطابق یعقوب، بھائی یسوع (یعقوب البار) بھی مختلف شخصیت ہے۔[2]عہد نامہ جدید میں ان کا ذکر محض چار بار آیا ہے۔ ہر بار ان کا ذکر صرف بارہ رسولوں کے ناموں کے ساتھ آیا ہے۔[3]
اجمالی معلومات یعقوب بن حلفئی, رسول ...
یعقوب بن حلفئی | |
---|---|
مقدس یعقوب کا مجسمہ، مآفرہ محل، پرتگال | |
رسول | |
پیدائش | تقریباً پہلی صدی قبل مسیح گلیل, یہودیہ، رومی سلطنت |
وفات | تقریباً 62ء یروشلم، یہودیہ، رومی سلطنت یا آیگیپتوس (مصر) |
تہوار | 1 مئی (انگلیکان کمیونین)، 3 مئی (رومی کاتھولک کلیسیا)، 9 اکتوبر (مشرقی راسخُ الاعتقاد کلیسیا) |
منسوب خصوصیات | بڑھئی کی آری؛ دھوبی کا ڈنڈا؛ کتاب |
سرپرستی | دوا فروش؛ عطار؛ قریب المرگ افراد؛ فراسکاتی، اطالیہ؛ دھوبی؛ ٹوپی بنانے اور بیچنے والے؛ مونتیروتوندو، اطالیہ؛ ماہر دوا ساز؛ یوراگوئے[1] |
بند کریں