برقیہ
الیکٹرون / From Wikipedia, the free encyclopedia
برقیہ منفی طور پر باردار ذرہ ایک زیرجوہری ذرہ ہوتا ہے جو بنیادی نظریے کے مطابق جوہر کے نویہ کے اطراف متحرک ہوتا ہے یا آسان الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ گردش کرتا رہتا ہے۔ انگریزی میں اس کو electron کہا جاتا ہے۔
برقیہ (ج: برقات) | |
برقیہ کثافت (electron density) یعنی مرکزے کہ گرد برقات کے بادلوں کی کثافت کی پیمائش کا ایک نظریاتی تخمینہ یا اظہار ؛ یہاں برقات کی کثافت کی رنگوں کی کثافت سے لونی ترمیز (color coding) کی گئی ہے۔ | |
ترکیب: | بنیادی ذرہ |
---|---|
خاندان: | فرمیہ |
گروہ: | نحیفہ |
نسل: | اول |
تفاعل: | ثقل، برقناطیسی، نحیف |
ضد ذرہ: | مثبرقیہ (posi-tron) |
تفکیر: | G. Johnstone Stoney - 1874 |
دریافت: | جے جے تھامسن - 1897 |
علامت: | e- ، β- |
کمیت: | |
برقی بار: | |
غزل: | ½ |
اس کائنات میں موجود تمام عناصر (بلکہ جاندار و بے جان سمیت تمام قسم کے مادے) کی بنیادی اکائی جوہر ہوتی ہے اور اس جوہر کے تین اہم ترین حصوں میں سے ایک یہی منفی ذرہ برقیہ ہے، جبکہ باقی دو میں سے ایک مثبت ہوتا ہے جو اولیہ یعنی proton کہلاتا ہے اور دوسرا تعدیلی ہوتا ہے جس کو تعدیلہ یعنی neutron کہتے ہیں۔
جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ برقیہ ایک بنیادی زیرجوہری ذرہ ہے جس پر منفی برقی بار ہوتا ہے اور اس کی غزل-½ ہوا کرتی ہے۔ برقیہ کو نحیفہ گروہ میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ بنیادی تفاعلات میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ ایک برقیہ کی کمیت سب سے چھوثے جوہر کی کمیت کے ایک ہزارویں حصے سے بھی کم ہوتی ہے۔ برقیہ پر بار کی مقدار کو تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ جوہری مرکزے کے ساتھ شامل ہو کر جوہر کی تشکیل کرتا ہے اور ان کے اپنے قریب موجود دیگر جواہر کے ساتھ تفاعلات ہی دراصل کیمیائی بند بننے کی بنیادی وجہ ہوتے ہیں۔