حافظ محمد احمد
From Wikipedia, the free encyclopedia
حافظ صاحب نانوتوی کے فرزند رشید تھے، 1279ھ مطابق 1862ء میں نانوتہ میں پیدا ہوئے، قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد والد ماجد نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گلاؤٹھی (ضلع بلندشہر) بھیج دیا، گلاؤٹھی میں نانوتوی کا قائم کیا ہوا مدرسہ منبع العلوم تھا۔ مولانا عبد اللہ انبہٹوی اس مدرسہ میں مدرس تھے، بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے مراداباد کے مدرسہ شاہی میں بھیجے گئے، یہاں نانوتوی کے شاگرد احمد حسن امروہی پڑھاتے تھے، ان سے مختلف علوم و فنون کی کتابیں پڑھنے کے بعد دیوبند تشریف لائے اور شیخ الہند کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا، مولانا محمد یعقوب سے ترمذی شریف کے چند سبق پڑھے، دوروۂ حدیث گنگوہ پہنچ کر گنگوہی کے حلقۂ درس میں پورا کیا اور وہیں جلالین اور بیضاوی پڑھی۔
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اجمالی معلومات حافظ محمد احمد, معلومات شخصیت ...
حافظ محمد احمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1862ء نانوتہ |
وفات | سنہ 1930ء (67–68 سال) نظام آباد ریلوے اسٹیشن |
شہریت | برطانوی ہند |
اولاد | محمد طیب قاسمی |
والد | محمد قاسم نانوتوی |
درستی - ترمیم |
بند کریں