گندھارا
شمال مغربی پاکستان کی قدیم تہذیب / From Wikipedia, the free encyclopedia
گندھارا ایک قدیم ریاست تھی جو مشرقی افغانستان اور خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب کے علاقے پوٹھوہار کے کچھ علاقوں پر مشتمل تھی۔ پشاور، ٹیکسلا، بگرام لغمان ، سوات ،دیر اور چارسدہ اس کے اہم مرکز تھے۔ یہ دریائے کابل سے شمال کی طرف تھی۔گندھارا چھٹی صدی قبل مسیح سے گیارہویں صدی تک قائم رہی۔