آئی سی سی خواتین ٹی20 عالمی کپ
From Wikipedia, the free encyclopedia
آئی سی سی خواتین ٹی20 عالمی کپ خواتین ٹوئنٹی20 بین الاقوامی خواتین کرکٹ کا کثیر ملکی ٹورنامنٹ ہے۔[3][4] اس کا انتظام بین الاقوامی کرکٹ کونسل کرتی ہے، پہلی یار یہ ٹورنامنٹ 2009ء میں، انگلینڈ میں ہوا۔ پہلے تینوں ٹورنامنٹ میں آٹھ آٹھ ممالک کی خواتین ٹیمین شامل تھیں، اس کے 2014ء میں اس میں دو ٹیموں کا اضافہ ہوا۔ہر ٹورنامنٹ میں، ٹیموں کی ایک مقررہ تعداد خود بخود کوالیفائی ہوجاتی ہے، باقی ٹیمیں ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائر کے ذریعے طے ہوتی ہیں۔ جولائی 2022ء میں، آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش 2024ء کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا اور انگلستان 2026ء کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ 2026ء کے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد بھی بڑھ کر بارہ ہو جائے گی۔[5]
منتطم | بین الاقوامی کرکٹ کونسل |
---|---|
فارمیٹ | خواتین ٹوئنٹی20 بین الاقوامی |
پہلی بار | 2009ء انگلستان |
تازہ ترین | 2020ء آسٹریلیا |
اگلی بار | 2023 جنوبی افریقا |
فارمیٹ | راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ |
ٹیموں کی تعداد | 10 |
موجودہ فاتح | آسٹریلیا (5 بار) |
زیادہ کامیاب | آسٹریلیا (5 بار) |
زیادہ رن | سوزی بیٹس (929)[1] |
زیادہ ووکٹیں | انیا شروبسول (41)[2] |
ویب سائٹ | Office Website |
ہر ٹورنامنٹ میں، ٹیموں کی ایک مقررہ تعداد خود بخود کوالیفائی کر لیتی ہے، باقی ٹیموں کا تعین عالمی ٹی20 کوالیفائر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پانچ مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے والی آسٹریلیا سب سے کامیاب ٹیم ہے۔