الجزائر
شمالی افریقہ میں ایک ملک / From Wikipedia, the free encyclopedia
الجزائر (عربی: الجزائر، انگریزی: Algeria) جسے انگریزی میں الجیریا بھی کہتے ہیں، شمالی افریقہ میں واقع ایک ملک ہے۔ رقبے کے اعتبار سے بحیرہ روم پر واقع سب سے بڑا، عرب دنیا اور افریقی براعظم میں سوڈان کے بعد سب سے بڑا ملک ہے۔ دنیا میں اس کا 11واں نمبر ہے۔
اجمالی معلومات الجزائر, زمین و آبادی ...
الجزائر | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(عربی میں: بالشّعب وللشّعب)[1] | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 28°N 1°E [2] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | الجزائر شہر |
سرکاری زبان | عربی [3] |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | پارلیمانی جمہوریہ |
اعلی ترین منصب | عبد المجید تبون (19 دسمبر 2019–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 5 جولائی 1962 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+01:00 |
ٹریفک سمت | دائیں [4] |
ڈومین نیم | dz. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | DZ |
بین الاقوامی فون کوڈ | +213 |
درستی - ترمیم |
بند کریں
الجزائر کے شمال مشرق میں تیونس، مغرب میں مراکش، جنوب مغرب میں مغربی صحارا، موریتانیا اور مالی ہیں۔ جنوب مشرق میں نائجر جبکہ شمال میں بحیرہ روم واقع ہیں۔ اس کا رقبہ تقریباً 24 لاکھ مربع میل جبکہ آبادی 3 کروڑ 57 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ الجزائر کے دار الحکومت کا نام بھی الجزائر ہے۔
الجزائر عرب لیگ، اقوامِ متحدہ اور اوپیک کا رکن ہے۔