فاطمہ خاتون
From Wikipedia, the free encyclopedia
فاطمہ خاتون بنت نجم الدین ابی الشکور ایوب بن شادی بن مروان، سِتُّ الشّامِ (شام کی سب سے بہترین خاتون) کے لقب سے مشہور تھیں، صلاح الدین ایوبی کی بہن ہیں۔ بعض مؤرخین ان کا نام "زمرد" بھی بتاتے ہیں جوغلط ہے۔ یہ ان کے والد نجم الدین ایوب کا لقب تھا جو اپنے بھائی اسد الدین شیر کوہ کے ساتھ نور الدین زنگی وزرا میں سے تھے اور یہ لقب انھیں سلطان نے ہی دیا تھا۔[1]
اجمالی معلومات فاطمہ خاتون, معلومات شخصیت ...
فاطمہ خاتون | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | دمشق |
وفات | 23 جنوری 1220ء دمشق |
مدفن | مدرسہ الشامیہ الکبٰری |
شہریت | ایوبی خاندان |
شریک حیات | محمد بن شیرکوہ |
والد | نجم الدین ایوب |
والدہ | ست الملک خاتون |
بہن/بھائی | |
درستی - ترمیم |
بند کریں
فاطمہ کی پہلی شادی عمر بن لاجین سے ہوئی تھی، لیکن کچھ ہی عرصہ میں ان کا انتقال ہو گیا۔ پھر دوسری شادی ان کے چچا زاد بھائی محمد بن شیر کوہ سے ہوئی جو حمص کے حاکم تھے۔