ویب سائٹ
کسی ایک ویب ڈومین سے پیش کردہ متعلقہ ویب صفحات کا مجموعہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ویب گاہ یا ویب سائٹ ایک انٹرنیٹ سروس ہے جو صارفین کی درخواست پر صفحات کا مجموعہ ویب کی توثیق (آرکیو) کرتی ہے۔ مصنفین اور مضمون نگاران اپنی تصنیفات اور مضامین میں جب کسی ایسے حوالہ کا تذکرہ کرتے ہیں جو آن لائن دستیاب ہوں، تو ویب گاہ کے ذریعہ اس حوالہ کے ویب صفحہ کی توثیق کرلیتے ہیں اور حوالہ کے اصل یو آر ایل کے ساتھ اس توثیق شدہ صفحہ کا حوالہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ کیونکہ ویب صفحات ہر لمحہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں، عین ممکن ہے کہ حوالہ شدہ صفحہ کسی تبدیلی کا شکار ہو اور حوالہ دہی کا مقصد ختم ہو جائے۔ یہ تبدیلی عارضی بھی ہوتی ہے اور دائمی بھی۔