احمد رشدی
From Wikipedia, the free encyclopedia
احمد رُشدی (24 اپریل، 1934ء - 11 اپریل، 1983ء) پاکستان کی فلمی صنعت کے ایک مایہ ناز اور ورسٹائل گلوکار تھے۔ بر صغیر پاک و ہند میں رُشدی کا نام اور ان کی آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آواز کے اس جادوگر نے ریڈیو پر نغموں سے اپنے سفر کی ابتدا کی۔ نغمگی کا یہ سفر بہت کامیاب رہا۔ انھوں نے اردو، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری کے علاوہ کئی زبانوں میں گیت گائے۔ احمد رُشدی کی خاصیت تھی کہ وہ جس فنکار کے لیے گاتے، اسی کی آواز اور اسی کے انداز کو اپناتے۔ آج کے دور میں فلموں کے کئی مشہور گلوکار رُشدی کو ہی اپنا استاد مانتے ہیں۔ انھوں نے تقریباً 583 فلموں کے لیے 5000 گانے گائے۔
اجمالی معلومات احمد رشدی, معلومات شخصیت ...
احمد رشدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 اپریل 1934ء ریاست حیدرآباد ، برطانوی ہند |
وفات | 11 اپریل 1983ء (49 سال) کراچی |
شہریت | برطانوی ہند (24 اپریل 1934–13 اگست 1947) پاکستان (14 اگست 1947–11 اپریل 1983) |
عملی زندگی | |
پیشہ | پس پردہ گلوکار |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات[1] | |
درستی - ترمیم |
بند کریں