اسپایئڈر بندر
From Wikipedia, the free encyclopedia
"اسپائیڈر بندر" دراصل لنگور ہی کی ایک قسم ہے۔ اس کاتعلق (Atelidae (Atelidae خاندان سے ہے۔ مکڑی بندر کی سائنسی نوع Ateles ہے اور Atelinae اس کا ذیلی خاندان ہے۔ یہ بندر وسطی اور جنوبی امریکا کے گھنے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ اسپائیڈر بندروں کی سب سے زیادہ تعداد جنوبی میکسیکو سے برازیل تک کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ مکڑی بندروں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے : (١) سیاہ سر والے (٢) بُھورے یا سُرخ سر والے "انٹرنیشنل جرنل آف پریماٹولوجی"(شایع شُدہ 2002ء) کے مطابق ان بندروں کو New World monkeys میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بندر سطح زمین سے بُلند بارانی جنگلات میں بکثرت ملا کرتے ہیں۔ عموماً یہ جنگلات 25 سے 30 میٹر بُلندی پر واقع ہوتے ہیں۔ بھارت میں بھی سیاہ بندر ترائی کے جنگلات میں موجود درختوں پر بڑے مزے سے اٹھکھیلیاں کرتے رہتے ہیں اور انسان کی نقل اُتارنے اور اُس جیسا کرنے کی شدید تمنا رکھتے ہیں۔ بالغ اسپائیڈر بندروں کا وزن تقریباً 11 کلوگرام تک ہوتا ہے جبکہ بندریا کا وزن تقریباً 9.58 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ دُم کی لمبائی تقریباً 35 انچ تک ہوتی ہے جس پر بہت کم بال پائے جاتے ہیں۔ ان بندروں کے سر چھوٹے اور چہرے پر بال بھی نہیں پائے جاتے۔
Spider monkey[1] | |
---|---|
Black-headed spider monkey (Ateles fusciceps) | |
اسمیاتی درجہ | جنس [2][3] |
جماعت بندی | |
مملکت: | جانورia |
جماعت: | ممالیہia |
الصنف الفرعي: | Eutheria |
طبقہ: | حیوانات رئیسہs |
خاندان: | Atelidae |
الأسرة: | Atelinae |
جنس: | Ateles E. Geoffroy, 1806 |
سائنسی نام | |
Ateles[2][3][4] Étienne Geoffroy Saint-Hilaire ، 1806 | |
نوع نمطي | |
Simia paniscus Linnaeus, 1758 | |
Species | |
Ateles belzebuth Ateles chamek | |
Range of the spider monkeys | |
| |
درستی - ترمیم |