جے جے تھامسن
From Wikipedia, the free encyclopedia
جوزف جوہن تھامسن (18 دسمبر، 1856ء تا 30 اگست، 1940ء ) ایک برطانوی طبیعیات دان تھے۔ وہ برطانیہ کی رائل سوسائٹی کے ارکان تھے ۔ 1884ء میں ان کو کیمبرج یونیورسٹی میں واقع کیونڈش لیبارٹری میں تجرباتی طبیعیات کے پروفیسر مقرر کیا گیا۔
1897ء میں جوزف تھامسن نے یہ ثابت کیا کہ کیتھوڈ شعاعیں دراصل غیر دریافت شدہ انتہائی باریک ذرات ہیں۔ جن کی کیمیت اور جسامت انتہائی کم ہے اور ان پر منفی برقی چارج موجود ہے۔ان ذرات کو الیکٹران کا نام دیا گیا۔اس طرح تھامسن نے پہلا ایٹمی ذرہ دریافت کیا اور اس دور میں رائج یہ نظریہ کہ ایٹم نا قابل تقسیم ہیں کو غلط ثابت کیا ۔
اجمالی معلومات جے جے تھامسن, (انگریزی میں: Joseph John Thomson) ...
بند کریں