سامنتھا اکنینی
تیلگو اداکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
سامنتھا اکنینی[6][7] (پیدائش:سامنتھا روتھ پربھو، 28 اپریل 1987ء) بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ جنھوں نے تلگو اور تمل فلمی صنعتوں میں کیریئر قائم کیا ہے اور چار فلمی ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔
سامنتھا اکنینی | |
---|---|
(انگریزی میں: Samantha Ruth Prabhu) | |
سامنتھا، ساٹھویں جنوبی ہند فلم فئیر ایوارڈ کے موقع پر (2013ء) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | (1987-04-28) 28 اپریل 1987 (عمر 37 برس)[1][2] چینائی، تمل ناڈو، بھارت[3] (موجودہ چنئی) |
قومیت | بھارتی |
شریک حیات | ناگا چیتنیا (شادی. 2017)[4] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسٹیلا میرس کالج، چنائی |
تعلیمی اسناد | بی کام [5] |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، تمل ، انگریزی |
اعزازات | |
مکمل فہرست | |
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سامنتھا چنائی میں پلی بڑھی ہے اوراس نے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی۔ 2007ء میں روی ورمن کی مسكون كویری سائن کرنے کے باوجود ان کی پہلی ریلیز ہدایت کار گوتم مینن کی 2010ء کی تیلگو رومانس فلم یہ مایا چیساو تھی جو بہت پسند کی گئی اور جس نے انھیں بہترین نوآموز اداکارہ کا جنوبی فلم فیئر ایوارڈ دلوایا۔ اس کے بعد وہ کئی کمرشل طور پر کامیاب تیلگو فلموں میں دکھائی دیتی آ رہی ہے۔ 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تیلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی ریواتی کے بعد دوسری اداکارہ بن گئی۔