کیو آر پیڈیا
From Wikipedia, the free encyclopedia
کیو آر پیڈیا (انگریزی: QRpedia) موبائل ویب پر مبنی ایک آلہ ہے جو کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین کو اس کی زبان میں ویکیپیڈیا کے مضامین فراہم کرتا ہے۔[1][2][3] میوزیم لیبل کے لیے اس کا استعمال بہت کارگر ہے۔ یہ نمائش کی اشیا سے متعلق مضمون کا ربط فراہم کر دیتا ہے۔ کیو آر کوڈ کسی بھی یو آر آئی سے مربوط ہونے کے لیے بہت آسانی سے ربط بنا دیتا ہے مگر کیو آر پیڈیا اس میں مزید خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ کیو پیڈیا ویکیمیڈیا یو کے کی ملکیت ہے۔ کیو پیڈیا کو ایک ویکیپیڈیا رضاکار صارف روجر بمکن نے تیار کیا ہے اور ٹیرینز ایڈن نے ان کی مدد کی ہے۔ انھوں نے اپریل 2011ء میں اسے لانچ کیا۔ مختلف عجائب گھروں اور آسٹریلیا، بلغاریہ، چیک جمہوریہ، استونیا، شمالی مقدونیہ، ہسپانیہ، بھارت، مملکت متحدہ، جرمنی، یوکرین اور ریاستہائے متحدہ امریکا جیسے ممالک کے کئی اداروں میں اس کا استعمال عام ہے۔ اس کا مصدری کوڈ ایم آئی ٹی اجازت نامہ کے تحت بآسانی دستیاب ہے۔
کیو آر پیڈیا کا ایک کوڈ جس کا نتیجہ http://en.qrwp.org/QRpedia کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ | |
اسکرین شاٹ کیو آر پیڈیا کا ایک کوڈ جس کا نتیجہ http://en.qrwp.org/QRpedia کی شکل میں آتا ہے۔ | |
دستیاب | کثیر لسانی |
---|---|
بانی |
|
ویب سائٹ | qrpedia |
تجارتی | نہیں |
اندراج | نہیں |
آغاز | 9 اپریل 2011؛ 12 سال قبل (2011-04-09) |
موجودہ حیثیت | آن لائن |
مواد لائسنس | ایم آئی ٹی اجازت نامہ |