استونیا
From Wikipedia, the free encyclopedia
استونیا جسے سرکاری طور پر جمہوریہ استونیا کہتے ہیں، شمالی یورپ کے بالٹک ریجن میں واقع ہے۔ شمال میں خلیج فن لینڈ، مغرب میں بحیرہ بالٹک، جنوب میں لٹویا اور مشرق میں روس واقع ہے۔ بحیرہ بالٹک کے پار سوئیڈن واقع ہے۔ اسٹونیا کا کل رقبہ 45,339 مربع کلومیٹر (17,505 مربع میل) ہے اور آبادی 1,365,884 (2023 کا تخمینہ) ہے۔ استونین فِنش قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی واحد سرکاری زبان استونین ہے جو فِنش زبان سے مماثل ہے۔ تالن اسٹونیا کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے اور یورو بطور کرنسی استعمال کیا جاتا ہے۔
استونیا | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(انگریزی میں: Epic Estonia) | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 59°N 26°E [1] |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | ٹالن |
سرکاری زبان | استونیائی زبان [2] |
آبادی | |
حکمران | |
سربراہ حکومت | کایا کلاس (26 جنوری 2021–)[3] |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 24 فروری 1918 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | یورو |
منطقۂ وقت | 00 (معیاری وقت ) |
ٹریفک سمت | دائیں [4] |
ڈومین نیم | ee. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | EE |
بین الاقوامی فون کوڈ | +372 |
درستی - ترمیم |
استونیا پارلیمانی جمہوریہ ہے اور اس میں کل 15 کاؤنٹیاں ہیں۔ سب سے بڑا شہر اور دار الحکومت ٹالِن ہے۔ اس کی کل آبادی 13٫40٫000 ہے۔ یورپی یونین، یورو زون اور ناٹو کے رکن ممالک میں کم گنجان آباد ممالک میں سے ایک ہے۔ سابقہ روسی ریاستوں میں استونیا فی کس آمدنی کے اعتبار سے سب سے آگے ہے۔ عالمی بینک کے مطابق استونیا کی معیشت امیر ممالک میں شمار ہوتی ہے۔ اقوامِ متحدہ استونیا کو ترقی یافتہ ملک قرار دیتی ہے اور انسانی ترقی کے اعشاریے میں اسٹونیا کا درجہ انتہائی بلند ہے۔ آزادئ صحافت، معاشی آزادی، جمہوریت اور سیاسی آزادی اور تعلیم کے حوالے سے بھی استونیا کا درجہ بہت بلند ہے۔