ہوسیع
From Wikipedia, the free encyclopedia
ہوسیع (عبرانی:הוֹשֵׁעַ، یونانی:Ὠσηέ بہ معنی «نجات خدا کی طرف سے ہے») بنی اسرائیل کے انبیائے صغیر میں سے پہلے نبی، بیری کے بیٹے تھے۔ انھوں نے دبلائم کی بیٹی جُمر سے شادی کی[1] اور اس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی جن کے نام بالترتیب یرزعیل، لوعمی اور لوروحامہ بیان کیے گئے ہیں۔ ہوشع کے عہد نبوت میں بنی اسرائیل نے بعل دیوتا کی پوجا شروع کر دی اور اس کے لیے اونچی جگہوں پر قربانیاں چڑھایا کرتے تھے۔[2] اور شہر سامرہ میں بچھڑے کے بت کو پوجتے تھے۔[3] انھیں نہ تو خدا کی کچھ خبر تھی نہ اس سے کوئی نسبت تھی کیونکہ وہ نسبت خدائی کے ہی تو خائن تھے۔[4] اس حد تک کہ انھوں نے سرے سے وجود شریعت یہودی کا انکار ہی کر دیا تھا۔[5] لیکن ہوسیع نے انھیں توحید پرستی اور میانہ روی کا درس دیا۔[6] روایت ہے کہ ہوشع زانی عورتیں خریدتے تھے۔[7]
اجمالی معلومات ہوسیع, نبی ...
ہوسیع | |
---|---|
نبی | |
مزار | صفد، اسرائیل |
تہوار | 17 اکتوبر (راسخ الاعتقاد) |
کارہائے نمایاں | کتاب ہوسیع |
بند کریں