اندرونی منگولیا
From Wikipedia, the free encyclopedia
اندرونی منگولیا (Inner Mongolia) (منگؤلی: ᠦᠪᠦᠷ
ᠮᠤᠩᠭᠤᠯ چینی: 内蒙古؛ پنین: Nèi Měnggǔ) سرکاری طور پر اندرونی منگولیا خود مختار علاقہ (Inner Mongolia Autonomous Region) یا نی منگول خود مختار علاقہ (Nei Mongol Autonomous Region) عوامی جمہوریہ چین کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔ جو ملک کے شمال میں واقع ہے اس کی سرحد منگولیا اور روس سے ملتی ہے۔ اس کا دار الحکومت ہوہوٹ ہے۔ دیگر بڑے شہروں میں بائوتو، چیفینگ اور اوردوس شامل ہیں۔
内蒙古自治区 | |
---|---|
خود مختار علاقہ | |
نام نقل نگاری | |
• چینی | 内蒙古自治区 (Nèi Měnggǔ Zìzhìqū) |
• مخفف | 内蒙 or 内蒙古[1] (pinyin: Nèi Měng or Nèi Měnggǔ) |
• منگؤلی | |
• منگؤلی کلمہ نویسی | Öbür mongγol-un öbertegen zasaqu orun[2] |
اندرونی منگولیا کا نقشہ | |
وجہ تسمیہ | منگؤلی سے öbür monggol, جہاں öbür کا مطلب سامنے, قدرتی رکاوٹ کی دھوپ طرف (ایک پہاڑ, پہاڑی سلسلہ, جھیل یا صحرا وغیرہ..). |
دار الحکومت | ہوہوٹ |
سب سے بڑا شہر | بائوتو |
تقسیمات | 12 پریفیکچر، 101 کاؤنٹیاں، 1425 ٹاؤن شپ |
حکومت | |
• سیکرٹری | وانگ جون |
• گورنر | باگاتور |
رقبہ[3] | |
• کل | 1,183,000 کلومیٹر2 (457,000 میل مربع) |
رقبہ درجہ | تیسرا |
آبادی (2010)[4] | |
• کل | 24,706,321 |
• درجہ | تیئسواں |
• کثافت | 20.2/کلومیٹر2 (52/میل مربع) |
• کثافت درجہ | اٹھیسواں |
آبادیات | |
• نسلی تناسب | ہان - 79% منگول - 17% مانچو - 2% ہوئی - 0.9% دور - 0.3% |
• زبانیں اور لحجے | جن, شمال مشرقی مینڈارن, بیجنگ مینڈارن, منگؤلی, اوئیرات, بوریات, داگور, ایونکی |
آیزو 3166 رمز | CN-15 |
خام ملکی پیداوار (2012) | CNY 1.598 ٹریلین US$ 252,046 بلین (پندرہواں) |
- فی کس | CNY 64,680 US$ 10,398 (پانچواں) |
انسانی ترقیاتی اشاریہ (2008) | 0.803 (اعلی) (تیرہواں) |
ویب سائٹ | http://www.nmg.gov.cn (آسان چینی حروف) |
یہ ایک خود مختار علاقہ ہے جو سنہ 1947ء میں قائم کیا گیا تھا، جس میں سابقہ جمہوریہ چین کے صوبوں سوئیوان، چہار، ریہے، لیاوبی اور ژینگان کے ساتھ ساتھ گانسو اور ننگزیا کے شمالی حصوں کو شامل کیا گیا تھا۔ اس کا رقبہ اسے چین کا تیسرا سب سے بڑا انتظامی سب ڈیویژن بناتا ہے، جو تقریباً 1,200,000 مربع کلومیٹر (463,000 مربع میل) ہے اور چین کے کل رقبہ کا 12 فیصد ہے۔ مشرق سے مغرب تک اس کی طوالت کی وجہ سے، اندرونی منگولیا جغرافیائی طور پر مشرقی اور مغربی حصوں میں منقسم ہے۔ مشرقی ڈویژن اکثر شمال مشرقی چین (ڈونگبی) میں شامل ہوتا ہے، جس میں بڑے شہروں بشمول ٹونگلیاؤ، شیفینگ، ہیلار اور اولان ہاٹ شامل ہیں۔ مغربی ڈویژن شمالی چین میں شامل ہے، جس میں بڑے شہروں بشمول باؤتو اور ہوہوٹ شامل ہیں۔ سنہ 2010ء کی مردم شماری میں اس کی آبادی تقریبا 24,706,321 ریکارڈ کی، جو مینلینڈ چین کی کل آبادی کا 1.84فیصد ہے۔ اندرونی منگولیا ملک کا تیئیسواں سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ سطح کا ڈویژن ہے۔[8] اس خطے میں آبادی کی اکثریت ہان چینیوں کی ہے، جب کہ بڑی تعداد منگول اقلیت کیہے جو 5,000,000 (2019) کے قریب ہے جو دنیا کی سب سے بڑی منگول آبادی ہے (ملک منگولیا سے بڑی)۔ اندرونی منگولیا چین کے معاشی طور پر ترقی یافتہ صوبوں میں سے ایک ہے جس کی سالانہ جی ڈی پی فی کس 14,343 امریکی ڈالر ہے (2022)، جو ملک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ سرکاری زبانیں مندارن چینی اور منگولیائی ہیں، جن میں مؤخر الذکر روایتی منگول رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔