انڈین نیشنل کانگریس
بھارت کی بڑی سیاسی جماعت / From Wikipedia, the free encyclopedia
انڈین نیشنل کانگریس (جسے کانگریس پارٹی اور آئی این سی بھی کہا جاتا ہے) بھارت کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔ جماعت کا قیام دسمبر 1885ء میں عمل میں آیا جب ایلن اوکٹیوین ہیوم، دادابھائی نوروجی، ڈنشا واچا، ومیش چندر بونرجی، سریندرناتھ بینرجی، مونموہن گھوش اور ولیم ویڈربرن نے اس کی بنیاد رکھی۔ اپنے قیام کے بعد یہ ہندوستان میں برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کرنے والی ایک اہم جماعت بن گئی اور تحریک آزادی ہند کے دوران اس کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد اراکین تھے۔
چیئرمین | ملکارجن کھرگے |
---|---|
پارلیمانی چیئرپرسن | سونیا گاندھی |
لوک سبھا رہنما | ادھیر راجن چودھری |
راجیہ سبھا رہنما | ~ملیکارجن کھڑگے (راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف) |
تاسیس | 28 دسمبر 1885؛ 138 سال قبل (1885-12-28) |
صدر دفتر | 24، اکبر روڈ، نئی دہلی 110001 |
طلبا تنظیم | نیشنل اسٹوڈینٹس یونین آف انڈیا |
یوتھ ونگ | انڈین یوتھ کانگریس |
خواتین وِنگ | مہیلا کانگریس |
لیبر ونگ | انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس |
نظریات |
|
سیاسی حیثیت | وسط بائیں بازو[2] |
بین الاقوامی اشتراک | پروگریسیو الائنس[3] |
ای سی آئی حیثیت | قومی جماعت[4] |
اتحاد | متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) |
لوک سبھا میں نشستیں | 52 / 545 [5](موجودہ 541 ارکان + 1 اسپیکر) |
راجیہ سبھا میں نشستیں | 50 / 245 (موجودہ 244 ارکان)[6]
|
حکومت میں ریاستوں و یونین علاقوں کی تعداد | 6 / 31 )
|
انتخابی نشان | |
ویب سائٹ | |
www |
پاکستان کے بانی محمد علی جناح بھی مسلم لیگ میں شمولیت سے قبل اس جماعت میں شامل رہے ہیں جبکہ ہندوستان کی تاریخ کی کئی عظیم شخصیات بھی اس جماعت سے وابستہ رہی ہیں جن میں موہن داس گاندھی، جواہر لعل نہرو، ولبھ بھائی پٹیل، راجندرہ پرساد، خان عبدالغفار خان اور ابو الکلام آزاد زیادہ معروف ہیں۔ ان کے علاوہ سبھاش چندر بوس بھی کانگریس کے سربراہ رہے تھے تاہم انھیں اشتراکی نظریات کی وجہ سے جماعت سے نکال دیا گیا۔
بعد آزاد تقسیم کے معروف کانگریسی رہنماؤں میں اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی معروف ہیں۔
1947ء میں تقسیم ہند کے بعد یہ ملک کی اہم سیاسی جماعت بن گئی، جس کی قیادت بیشتر اوقات نہرو گاندھی خاندان نے کی۔ 15 ویں لوک سبھا (2009ء تا حال) میں 543 میں سے اس کے 206 اراکین تھے۔ یہ جماعت بھارت کے حکمران یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس کی سب سے اہم رکن ہے۔ یہ بھارت کی واحد جماعت ہے جس نے گذشتہ تین انتخابات (1999ء، 2004ء، 2009ء) میں 10 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
۔
کانگریس کو 1975ء میں بھارت میں ہنگامی حالت کے نفاذ اور 1984ء میں سکھ مخالف فسادات (آپریشن بلیو اسٹار) کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا۔