بابل
From Wikipedia, the free encyclopedia
بابل (Babylon) میسو پوٹیمیا (موجودہ عراق) کا ایک قدیم شہر ہے جو سلطنت بابل اور کلدانی سلطنت کا درالحکومت تھا۔ یہ موجودہ بغداد سے 55 میل دور، بجانب جنوب، دریائے فرات کے کنارے آباد تھا۔ چار ہزار سال قبل مسیح کی تحریرں میں اس شہر کا تذکرہ ملتا ہے۔ 1750 قبل مسیح میں بابی لونیا کے بادشاہ حمورابی نے اسے اپنا پایہ تخت بنایا تو یہ دنیا کا سب سے بڑا اور خوب صورت شہر بن گیا۔ 689 ق م میں بادشاہ بنوکدنصریا بخت نصر دوم نے اسے دوبارہ تعمیر کرایا۔ پرانا شہر دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر آباد تھا۔ بخت نصر نے دریا پر پل بنوایا اور مغربی کنارے کا ایک وسیع علاقہ بھی شہر کی حدود میں شامل کر لیا۔ اس کے عہد میں شہر کی آبادی 5 لاکھ کے قریب تھی۔ معلق باغات، جن کا شمار دنیا کے سات عجائبات میں ہوتا ہے، اسی بادشاہ نے اپنی ملکہ کے لیے بنوائے تھے۔ 539 ق م میں ایران کے بادشاہ سائرس نے بابل پر قبضہ کر لیا۔ 275 ق م میں اس شہر کا زوال شروع ہوا اور نئے تجارتی مراکز قائم ہونے سے اس کی اہمیت ختم ہو گئی۔ اب اس کے صرف کھنڈر باقی ہیں۔
بابل | |
صدام حسین کے محل سے شہر بابل کے کھنڈر کا جزوی منظر | |
مقام | حلہ ، ولایت بابل ، عراق |
---|---|
خطہ | بین النہرین/میسوپیٹیمیا |
قسم | آباد |
رقبہ | 9 کلومیٹر2 (97,000,000 فٹ مربع) |
تاریخ | |
معمار | عموریہ |
قیام | 1894 ق م |
اہم معلومات | |
حالت | تباہ شدہ |
ملکیت | عام |
عوامی رسائی | ہاں |