بغداد
ملک عراق کا دارالحکومت اور ایک قدیم اسلامی شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
بغداد عراق کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ ماضی میں خلافت عباسیہ کا مرکز تھا۔ اسے منگول لشکروں نے تاراج کیا۔ شہر کی آبادی ساٹھ لاکھ ہے جو اسے عراق کا سب سے بڑا اور عالم عرب کا آبادی کے لحاظ سے قاہرہ کے بعد دوسرا بڑا شہر بناتی ہے۔ اس شہر میں شیخ عبد القادر جیلانی، امام موسیٰ کاظم اور امام محمد تقی کے مزارات بھی ہیں۔
اجمالی معلومات بغداد, (عربی میں: بغداد) ...
بغداد | |
---|---|
(عربی میں: بغداد) | |
پرچم | |
تاریخ تاسیس | 762[1] |
انتظامی تقسیم | |
ملک | عراق (14 اگست 1958–)[2] دولت عباسیہ (762–1258) مملکت عراق (3 اکتوبر 1932–13 اگست 1958) مملکت عراق (26 اپریل 1920–2 اکتوبر 1932) سلطنت عثمانیہ (1639–25 اپریل 1920) ایل خانی سلطنت (1258–1401) جلائر (1401–1411) قرہ قویونلو (1411–1469) آق قویونلو (1469–1508) سلطنت صفویہ (1508–1534) سلطنت عثمانیہ (1534–1621) سلطنت صفویہ (1621–1639) ساسانی سلطنت بنی بویہ (945–1055) [3][4] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | محافظہ بغداد ، مملکت عراق ، مملکت عراق |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 33.33333°N 44.43333°E / 33.33333; 44.43333 |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+03:00 |
رمزِ ڈاک | |
قابل ذکر | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 98182 |
درستی - ترمیم |
بند کریں
دجلہ کے کنارے واقع جدید شہر کی تاریخ کم از کم آٹھویں صدی عیسوی سے منسوب ہے جب کہ آبادی اس سے بھی پہلے تھی۔ کسی دور میں دارالاسلام اور مسلم دنیا کا مرکز یہ شہر، 2003ء سے جاری عراق جنگ کی وجہ سے آج انتشار کا شکار ہے ۔