عربی زبان
سامی خاندان کی ایک زبان / From Wikipedia, the free encyclopedia
عربی (عربی: العربية) سامی زبانوں میں سب سے بڑی زبان ہے اور عبرانی اور آرامی زبانوں سے بہت ملتی ہے۔ جدید عربی کلاسیکی یا فصیح عربی کی تھوڑی سی بدلی ہوئی شکل ہے۔ فصیح عربی قدیم زمانے سے ہی بہت ترقی یافتہ شکل میں تھی اور قرآن کی زبان ہونے کی وجہ سے زندہ ہے۔ فصیح عربی اور بولے جانے والی عربی میں بہت فرق نہیں بلکہ ایسے ہی ہے جیسے بولے جانے والی اردو اور ادبی اردو میں فرق ہے۔ عربی زبان نے اسلام کی ترقی کی وجہ سے مسلمانوں کی دوسری زبانوں مثلاً اردو، فارسی، ترکی وغیرہ پر بڑا اثر ڈالا ہے اور ان زبانوں میں عربی کے بے شمار الفاظ موجود ہیں۔ عربی کو مسلمانوں کی مذہبی زبان کی حیثیت حاصل ہے اور تمام دنیا کے مسلمان قرآن پڑھنے کی وجہ سے عربی حروف اور الفاظ سے مانوس ہیں۔ تاریخ میں عربی زبان کی اہمیّت کے سبب بہت سے مغربی زبانوں میں بھی اِس کے الفاظ وارد ہوئے ہیں۔
العربية | ||
---|---|---|
اردو: عربی | ||
عربی_رسم_الخط میں لفظ العربية اعراب کے ساتھ (نویسہ: نسخ) | ||
تلفظ | ال-عَربِیہ | |
مستعمل | عرب ممالک مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، اسلام کی مذہبی زبان | |
کل متتکلمین | تقریباً 280 ملین پیدائشی مکلمین [1] اور 250 ملین غیر پیدائشی مکلمین[2] | |
رتبہ | 5 (پیدائشی مکلمین ایتھنولوگ تخمینہ) | |
خاندان_زبان | افریقی ایشیائی | |
نظام کتابت | عربی ابجد، شامی ابجد (گرشونی)، | |
باضابطہ حیثیت | ||
باضابطہ زبان | 25 ممالک میں دفتری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔، انگریزی اور فرانسیسی کے بعد دفتری زبانوں میں تیسرا رتبہ [3] | |
نظمیت از | اردن: مجمع اللغة العربیة الاردني
المغرب: عربی زبان اکادمی | |
رموزِ زبان | ||
آئیسو 639-1 | ar | |
آئیسو 639-2 | ara | |
آئیسو 639-3 | ara – | |
عربی زبان بولنے والی دنیا کا نقشہ۔ سبز: واحد سرکاری زبان نیلا: شریک سرکاری زبان | ||
یادآوری: اس صفحے پر یکرمز میں IPA کی صوتی علامات استعمال ہوسکتی ہیں۔ |
عربی کے کئی لہجے آج کل پائے جاتے ہیں مثلاً مصری، شامی، عراقی، حجازی وغیرہ۔ مگر تمام لہجے میں بولنے والے ایک دوسرے کی بات بخوبی سمجھ سکتے ہیں اور لہجے کے علاوہ فرق نسبتاً معمولی ہے۔ یہ دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہے اور اس میں ھمزہ سمیت29 حروف تہجی ہیں جنہیں حروف ابجد کہا جاتا ہے۔
عربی کی وسعت فصاحت و بلاغت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ حروف تہجی میں سے کوئی سے تین حروف کسی بھی ترتیب سے ملا لیے جائیں تو ایک بامعنی لفظ بن جاتا ہے۔