بینظیر بھٹو
پاکستان کی 11ویں وزیراعظم / From Wikipedia, the free encyclopedia
بے نظیر بھٹو پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔وہ ایشیا میں بھی خواتین رہنما کے طور پر پاکستان کی پہچان تھیں ۔ پاکستان کے پہلے انقلابی راہنما ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ان کی زندگی سیاست کے اتار چڑھاؤ میں گذری ۔ جس کی وجہ سے ان کو پاکستانی سیاست میں اہم مقام حاصل تھا ۔
بینظیر بھٹو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(اردو میں: بینَظِیر بُھٹّو)،(سندھی میں: بينظير ڀُٽو) | |||||||
مناصب | |||||||
وزیر اعظم پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 2 دسمبر 1988 – 6 اگست 1990 | |||||||
| |||||||
وزیر دفاع پاکستان [1] | |||||||
برسر عہدہ 4 دسمبر 1988 – 6 اگست 1990 | |||||||
قائد حزب اختلاف (پاکستان) | |||||||
برسر عہدہ 6 نومبر 1990 – 18 اپریل 1993 | |||||||
| |||||||
وزیر اعظم پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 19 اکتوبر 1993 – 5 نومبر 1996 | |||||||
| |||||||
وزیر خزانہ پاکستان [2] | |||||||
برسر عہدہ 26 جنوری 1994 – 10 اکتوبر 1996 | |||||||
قائد حزب اختلاف (پاکستان) | |||||||
برسر عہدہ 17 فروری 1997 – 12 اکتوبر 1999 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 21 جون 1953ء [3][4][5][6][7][8][9] کراچی [10] | ||||||
وفات | 27 دسمبر 2007ء (54 سال)[11][3][4][5][9] راولپنڈی [12] | ||||||
وجہ وفات | دہشت گردانہ حملہ | ||||||
مدفن | مزار قائد عوام | ||||||
طرز وفات | قتل | ||||||
شہریت | پاکستان [13] | ||||||
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی | ||||||
رکنیت | فی بیٹا کاپا سوسائٹی | ||||||
شریک حیات | آصف علی زرداری | ||||||
اولاد | بلاول بھٹو زرداری ، بختاور بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری | ||||||
والد | ذوالفقار علی بھٹو | ||||||
والدہ | نصرت بھٹو | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | بھٹو خاندان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | ریڈکلف کالج لیڈی مارگریٹ ہال ہارورڈ یونیورسٹی سینٹ کیتھرینز کالج کونونٹ آف جیسس اینڈ میری، کراچی کراچی گرائمر اسکول کونونٹ آف جیسس اینڈ میری، مری سینٹ اینز پریزنٹیشن کانونٹ ہائی اسکول، راولپنڈی | ||||||
تعلیمی اسناد | ڈاکٹر نوک | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، انگریزی [14][15] | ||||||
الزام و سزا | |||||||
جرم | منی لانڈرنگ | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
IMDB پر صفحہ | |||||||
درستی - ترمیم |
بے نظیر بھٹو دو بار وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز رہيں مگر مدت مکمل نہ کر سکیں ۔ 2007ء میں ان کی غیر متوقع موت نے پاکستان کے سیاسی حالات کو بدل کر رکھ دیا۔
اپنی زندگی کے جوانی کے ایام میں ہی انھوں نے اپنے والد کے سیاسی دشمنوں کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا ۔ صعوبتیں اور تکالیف برداشت کیں ۔ ان کے والد ذو الفقار علی بھٹو کی دلیرانہ شہادت اور ان کی عوام دوست رویوں کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عروج تک پہنچ گئی ۔ مگر ان کی شہادت کے بعد پارٹی قیادت کو ان کے شوہر نے مشکوک طریقے سے اپنے ہاتھ میں لیا۔