بیونس آئرس
From Wikipedia, the free encyclopedia
بوئنوس آیرس (، ہسپانوی:Buenos Aires)؛ ہسپانوی تلفظ: [ˈbwenos ˈajɾes] ( سنیے)),[12] ارجنٹائن کا دار الحکومت، سب سے بڑا شہر اور بندرگاہ ہے۔ یہ ریو ڈی لا پلاتا (دریا) کے مشرق میں بر اعظم جنوبی امریکا کے شمال مشرقی ساحلوں پر واقع ہے۔
یورپی ثقافت کے بھرپور اثرات کے باعث اسے "جنوب کا پیرس" یا "جنوبی امریکا کا پیرس" بھی کہا جاتا ہے۔ شہر اپنے شاندار طرز تعمیر، شبینہ زندگی اور ثقافتی سرگرمیوں کے باعث مشہور ہے۔ یہ لاطینی امریکہ کے امیر ترین شہروں میں سے ایک ہے، جہاں درمیانے طبقے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بڑی تعداد رہائش پزیر ہے۔
19 ویں صدی میں متعدد اندرونی تنازعات کے بعد، بوئنوس آیرس کو وفاق کے زیر انتظام لے لیا گیا اور اسے بوئنوس آیرس صوبے سے الگ کر دیا گیا۔ شہر کی حدود کو توسیع دیتے ہوئے بلگرانو اور فلوریس کے سابق قصبہ جات کو شہر میں شامل کر دیا گیا جو اب شہر کے نواحی علاقے ہیں۔