جہلم
پاکستان پنجاب کا ایک شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
جہلم، پنجاب، پاکستان کا ایک اہم تاریخی شہر ہے۔ یہ دریائے جہلم اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر واقع ہے۔ جہلم دو لفظوں سے مل کر بنا ہے جل یعنی پانی اور ہم یا مم سے مراد میٹھے کو کہتے ہیں دریا کے دوسرى طرف سرائے عالمگير واقع ہے۔ جو مغلیہ دور کی یاد دلاتی ہے۔ بابر، ہمایوں، جلال الدین محمد اکبر شہنشاہ جہانگیر شیر شاہ سوری کے روٹ جرنیلی سڑک پر واقعہ سرائے عالمگیر اپنی ایک پہچان رکھتا ہے جہاں ملٹری کالج جہلم واقع ہے۔ جسے برٹش دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا۔ برٹش دور حکومت میں جہلم کے عین وسط میں ایک چرچ بھی قائم کیا گیا۔ ١٨٦٠ جی ٹی روڈ ان دونوں آبادیوں سے گذرتا ہے۔ جہلم کی اہم مقامات میں تاریخی قلعہ رہتاس، ٹلہ جوگیاں، سالٹ رینج اور منگلا بند ہیں۔ یہاں ایک گولف کھیلنے کا میدان بھی ہے جہاں قومی گولف ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں۔ جہلم کے لوگ فوج کی ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں۔
شہر | |
اوپر سے گھڑی وار: میجر اکرم شہید میموریل ، تحریک جہلم کتاب کور, کینٹ چوک ، سی ایم ایچ مسجد جہلم اور ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم | |
عرفیت: شہرِ افواج شہیدوں اور جنگجوؤں کی سرزمین | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
Union Council | 7 UC |
رقبہ | |
• کل | 22.5 کلومیٹر2 (8.7 میل مربع) |
بلندی | 250 میل (825 فٹ) |
آبادی (1998) | |
• کل | 145,847 |
• تخمینہ (2017) | 190,425 |
• کثافت | 6,500/کلومیٹر2 (17,000/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
رمزِ ڈاک | 49600 |
رمزِ شمارگیری | 0544 |
ویب سائٹ | [1] |