ریزرو بینک آف انڈیا
بھارت کا مرکزی بینک / From Wikipedia, the free encyclopedia
ریزرو بینک آف انڈیا (انگریزی: Reserve Bank of India) بھارت کا مرکزی بینک ہے اور تمام بھارتی بینک اس کے زیر انتظام ہوتے ہیں۔ ریزرو بینک بھارت کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔
صدر دفاتر | ممبئی، مہاراشٹر |
---|---|
متناسقات | 18.932679°N 72.836933°E / 18.932679; 72.836933 |
قیام | 1 اپریل 1935؛ 89 سال قبل (1935-04-01) |
گورنر | ارجت پٹیل |
کرنسی | بھارتی روپیہ (₹) |
ذخائر | امریکی ڈالر363.00 billion[1][2] |
بینک ریٹ | 6.25%[3] |
ذخائر پر سود | 4.00%(market determined)[4] |
ویب سائٹ | https://rbi.org.in/ |
1 اپریل سنہ 1935ء کو ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ 1934ء کے تحت ریزرو بینک کا قیام عمل میں آیا۔ ابتدا میں اس کا مرکزی دفتر کلکتہ میں تھا جو سنہ 1937ء میں بمبئی منتقل ہو گیا۔ پہلے یہ ایک نجی بینک تھا لیکن سنہ 1949ء میں اسے حکومت ہند کے سرکاری ادارہ کی حیثیت حاصل ہو گئی۔ ارجت پٹیل ریزرو بینک کے موجودہ گورنر ہیں جنھوں نے 4 ستمبر 2016ء کو یہ عہدہ سنبھالا۔ پورے بھارت میں ریزرو بینک کے کل 22 علاقائی دفاتر ہیں جن میں سے زیادہ تر ریاستوں کے دار الحکومتوں میں واقع ہیں۔
کرنسی آپریشنل اور کالے دھن کی ناقص معیشت کو قابو میں رکھنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا نے 31 مارچ 2014ء تک سنہ 2005ء سے پہلے جاری کیے گئے تمام سرکاری نوٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔