سچن ٹنڈولکرکی بین الاقوامی کرکٹ سنچریوں کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
سچن ٹنڈولکر سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہیں اس دور کا سب سے بڑا کرکٹ کھلاڑی اور بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔[1][2] وہ لگاتار رن بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں اور انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔[3] انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ مثلا ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میں سب سے زیادہ سنچریاں (100 یا اس سے زیادہ رن) بنائے ہیں۔ انھوں نے ٹیسٹ مقابلوں میں 51 سنچریاں اور ایک روزہ کرکٹ میں 49 سنچریاں سکور کرکے کل 100 سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اور یہ کارنامہ دنیائے کرکٹ میں اب تک کوئی دوسرا کرکٹ کھلاڑی نہیں کر پایا ہے۔[4][5] 2012ء میں انھوں نے بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 144 رن بنا کر اپنی 100ویں سنچری مکمل کی۔[3] سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 1989ء میں کیا تاہم اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری 1990ء میں انگلستان قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ میں 199 رن ناٹ آوٹ بنائی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سچن نے تمام ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں بنا رکھی ہیں اور ان سے خلاف 150 بنانے والے وہ محض دوسرے بلے باز ہیں۔[lower-alpha 1][6] انھوں نے زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے کم از کم ایک گراونڈ پر سنچری ضرور سکور کی ہے۔ اکتوبر 2010ء میں انھوں نے بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف 20واں 150 بناتے ہیں براین لارا کے 19 دفعہ 150 یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انھوں نے ڈھاکہ کے بنگابندو قومی اسٹیڈیم میں 2004ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا اپنا سب سے بڑا اسکور 248 بنایا۔ انھوں نے 6 دفعہ 200 یا اس سے زیادہ رنز ڈبل سنچری کی صورت میں سکور بورڈ پر سجائے اور وہ 15 دفعہ ناٹ آوٹ رہے ہیں۔ انھوں نے 30 مختلف میدانوں پر تیسرے ہندسے تک رسائی حاصل کی جن میں سے 27 بھارت کے باہر ہیں۔ وہ 90 اور 99 رنز کے درمیان میں 9 مرتبہ آوٹ ہوئے ہیں۔[7] انھوں نے ایک روزہ کرکٹ کا پہلا مقابلہ بھی 1989ء میں کھیلا تھا مگر پہلی سنچری 5 سال بعد ستمبر 1994ء میں آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں سنگر ورلڈ سیریز میں آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف لگائی جب انھوں نے 110 رن بنائے تھے۔ انھوں نے ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے 11 مختلف ممالک کے خلاف سنچریوں کے حصول میں کامیابی حاصل کی ہے انھوں نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے خلاف سنچری لگائی ہے۔ وہ ایک روزہ کرکٹ میں دوہری سنچری لگانے والے پہلے بلے باز تھے جب انھوں نے جنوبی افریقا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف گوالیار کے کیپٹن روپ سنگھ اسٹیڈیم میں 2010ء میں 200 رن بنائے۔[lower-alpha 2] ۔[8]}} انھوں نے بھارت میں 19 اور بھارت کے باہر 30 سنچری بنائی ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر انھوں نے 13 سنچریاں بنائی ہیں۔ وہ 90 اور 99 کے درمیان میں 18 مرتبہ اور 80 اور 89 کے درمیان میں 17 مرتبہ آؤٹ ہوئے ہیں۔[9]