سیالکوٹ
پنجاب کا اہم صنعتی شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
سیالکوٹ، پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جو دریائے چناب کے کنارے واقع ہے۔ 30 لاکھ آبادی والا یہ شہر لاہور سے 125 کلومیٹر دور ہے جبکہ مقبوضہ جموں سے صرف 48 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ضلع سیالکوٹ چارتحصیلوں پر مشتمل ہے:
سیالکوٹ | |
---|---|
(اردو میں: سیالکوٹ) | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1][2] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | تحصیل سیالکوٹ |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔32°30′00″N 74°32′00″E |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+05:00 |
رمزِ ڈاک | |
فون کوڈ | 052 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1164909 |
درستی - ترمیم |
یہ پاکستان کا ایک اہم صنعتی اور زرعی شہر ہے جو کافی مقدار میں برآمدی اشیا جیسا کہ سرجیکل، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات اور کپڑا پیدا کرتا ہے۔ سيالکوٹ کی برآمدات 1,000 ملين امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہيں۔ چاول اور گندم کی فصل بہت اچھی ہوتی ہے۔ سیالکوٹ کو شہر اقبال بھی کہا جاتا ہے، عظیم مسلمان فلسفی شاعر، قانون دان اور مفکر علامہ محمد اقبال 9 نومبر1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ یہ پاکستان کا 12 واں بڑا شہر ہے۔ سیالکوٹ کے شمال میں دریائے چناب کے اس پار گجرات، مشرق میں جموں (مقبوضہ جموں و کشمیر کا شہر جموں) جنوب مشرق میں نارووال اور جنوب میں گوجرانوالہ واقع ہے.