شدھودن
From Wikipedia, the free encyclopedia
یسوع مسیح کی ولادت سے تقریباً چھ سو سال قبل شاکیہ خاندان میں شدھودن نامی راجا حکومت کرتا تھا۔ شدھودن نہایت مذہبی، فرض شناس اور بااصول حکمران تھا۔ اس کے عہدِ حکومت میں شاکیہ خاندان کو ہر حوالہ سے عروج حاصل تھا۔ ملک میں باہمی اتحاد و اتفاق، امن و امان اور خوش حالی کا دور دورہ تھا۔ شدھودن رعایا کی فلاح و بہبود اور آرام و آسائش کے لیے دن رات مصروف رہتا یہی وجہ تھی کہ غریب پر امیر کا جبر اور مظلوم پر ظالم کا ظلم اس کی سلطنت میں ناممکن تھا۔ کپل واستو کے مشرق کی طرف کلی نامی ایک چھوٹی سے ریاست کُلی یا کُلیا تھی، جس کا مالک راجہ انجن تھا۔ راجا شدھودن نے راجا انجن کی دو بیٹیوں مہا مایا اور پرجاوتی گوتمی (پرجاپتی بھی لکھا جاتا ہے) سے شادی کی اور شدھودن کی بیوی مہا مایا سے شہزادہ سدھارتھ پیدا ہوئے تھے۔[3]