شمشاد بیگم
ہندوستانی گلوکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
شمشاد بیگم (ولادت: 14 اپریل 1919ء - وفات: 23 اپریل 2013ء) [2][3] ایک ہندوستانی گلوکارہ تھیں جو ہندی فلم انڈسٹری کے پہلے پس پردہ گلوکاروں میں سے ایک تھیں۔ شمشاد بیگم ہندوستانی فلموں میں پس پردہ گلوکاروں کی صف اول کی کلاسیکل گلوکارہ تھیں اور وہ اپنی منفرد آواز کے لیے جانی جاتی تھیں۔ وہ 1919ء میں 'پنجابی مان جاٹ مسلم' خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔[4] انھوں نے ہندی، بنگالی، مراٹھی، گجراتی، تمل اور پنجابی زبانوں میں 6000 سے زیادہ گانے گائے تھے اور ان میں سے 1287 گانے ہندی فلمی گانے تھے۔[5] 1940ء کی دہائی سے لے کر 1970ء کی دہائی کے اوائل تک کے ان کے گانے کافی مقبول رہے ۔
اجمالی معلومات شمشاد بیگم, معلومات شخصیت ...
شمشاد بیگم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 اپریل 1919ء لاہور |
وفات | 23 اپریل 2013ء (94 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کارہ |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بند کریں