عامر خان (اداکار)
بھارتی اداکار، سماجی کارکن، ہدایتکار اور پروڈیوسر۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
عامر خان (تلفظ [ˈaːmɪr xaːn]؛ ولادت: 14 مارچ 1965ء) ایک بھارتی اداکار، فلم ساز اور مصنف ہیں۔ ہندی فلموں میں 30 سال سے زیادہ کے سفر کے دوران، خان نے خود کو ہندوستانی سنیما کے سب سے مشہور اور با اثر اداکار کے طور پر قائم کیا۔[4][5] عالمی سطح پران کے چاہنے والوں کی تعداد بہت ہے، خاص طور پر بھارت اور چین میں اور نیوز ویک نے ان کو دنیا کا سب سے بڑا فلمی ستارہ (the biggest movie star) قرار دیا ہے۔[6][7][8][9][10] آپ 14 مارچ، 1965ء کو طاہر حسین کے گھر پیدا ہوئے۔ 1973ء میں اپنے چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات میں بطور چائلڈ سٹار کے پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نمودار ہوئے۔ گیارہ سال بعد فلم "ہولی" میں کام کیا مگر انھیں فلمی دنیا میں کامیابی اور پزیرائی ان کے چچا زاد بھائی منصور خان کی فلم قیامت سے قیامت تک سے ملی جو 1988ء میں جاری ہوئی۔ اس فلم میں انھیں بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ 90 کی دہائی میں ان کی کئی مشہور فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں راجا ہندوستانی، سرفروش، بازی اور عشق وغیرہ شامل تھیں۔ 2000ء کے بعد ان کی اداکاری میں ایک بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی۔ جب انھوں نے لگان فلم میں کام کیا۔ لگان فلم کو آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ لگان کے بعد انھوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی ان فلموں میں منگل پانڈے، تارے زمین پر، گجنی، تھری ایڈیٹس وغیرہ۔ شامل ہیں۔ عامر خان نے ان فلموں میں حقیقی زندگی کی تصویریں پیش کرنے کی کوشش کی۔ خاص طور پر تارے زمین پر اور تھری ایڈیٹس تدریسی نظام میں موجود خرابیوں کی نشان دہی کے حوالے سے بہترین فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔ ان کی فلمیں عام اور کمرشل موضوعات سے ہٹ کر ہوتی ہیں۔
عامر خان (اداکار) | |
---|---|
(انگریزی میں: Aamir Khan) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 مارچ 1965ء (59 سال)[1] ممبئی [2] |
شہریت | بھارت |
زوجہ | کرن راؤ (28 دسمبر 2005–2 جولائی 2021) رینا دتہ (18 اپریل 1986–دسمبر 2002)[3] |
اولاد | ایرا خان ، جنید خان ، آزاد راؤ خان |
تعداد اولاد | |
والد | طاہر حسین |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | بمبئی اسکاٹش اسکول |
پیشہ | فلم اداکار ، فلم ہدایت کار ، فلم ساز ، منظر نویس ، ٹیلی ویژن میزبان |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، اردو ، انگریزی |
مؤثر | بھیم راؤ رام جی امبیڈکر |
اعزازات | |
پدم بھوشن (2010) سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2008) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:تارے زمیں پر ) (2008) فنون میں پدم شری (2003) | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |